برازیل کا نیمار 2026 ورلڈکپ کے لیے 26 رکنی اسکواڈ میں شامل، شائقین خوشی سے جھوم اٹھے

برازیل کا نیمار 2026 ورلڈکپ کے لیے 26 رکنی اسکواڈ میں شامل، شائقین خوشی سے جھوم اٹھے

برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار کو فٹنس اور فارم کی بہتری کے بعد 2026 فٹبال ورلڈکپ کے لیے 26 رکنی قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

نئے ہیڈ کوچ کارلو اینسیلوٹی نے ریو ڈی جنیرو میں ایک تقریب کے دوران ٹیم کا اعلان کیا، جہاں نیمار کا نام سننے کے بعد شائقین اور سابق کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور جشن منایا۔ اس موقع پر ایک وائرل ویڈیو میں سابق برازیلی فٹبالر مارسیلو بھی نیمار کی اسکواڈ میں شمولیت پر خوشی سے جھومتے نظر آئے۔34 سالہ نیمار اس وقت برازیلی کلب سانتوس کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ملک کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے 128 میچز میں 79 گول اسکور کیے ہیں۔ انجریز کے سبب وہ 2023 کے بعد پہلی بار قومی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ یہ ان کا چوتھا ورلڈکپ ہوگا، اس سے قبل وہ 2014، 2018، اور 2022 کے عالمی کپ میں برازیل کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

نیمار کی اسکواڈ میں شمولیت پر کارلو اینسیلوٹی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران نیمار کی فٹنس اور فارم کا مسلسل جائزہ لیا گیا اور اب وہ بہتر جسمانی حالت میں نظر آ رہے ہیں۔ اس اسکواڈ میں ایلیسن بیکر، کیسمیرو، برونو گوئیمرائس اور ونشیئس جونیئر جیسے اہم کھلاڑی بھی شامل ہیں، جبکہ جاؤا پیڈرو کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔نیمار اپنے کیریئر کا چوتھا ورلڈکپ کھیلیں گے، اور یہ ان کے لئے ایک اہم موقع ہے کہ وہ برازیل کے لئے مزید کارنامے انجام دیں۔