پاکستانی بیٹرز کا بڑا کارنامہ: جنوبی افریقا کے خلاف تاریخی ریکارڈز قائم

پاکستانی بیٹرز کا بڑا کارنامہ: جنوبی افریقا کے خلاف تاریخی ریکارڈز قائم

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 353 رنز کا ہدف حاصل کیا، جو ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کا سب سے بڑا کامیاب ہدف کا تعاقب ہے۔

بیٹرز کی ریکارڈ ساز کارکردگی
اہم میچ میں آغا سلمان نے 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 134 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ کپتان محمد رضوان نے 9 چوکوں اور 3 چھکوں کے ساتھ ناقابل شکست 122 رنز بنائے۔
اس سے قبل پاکستان نے 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف 349 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا، جو اب تک کا سب سے بڑا ہدف تھا۔

نئے ریکارڈز قائم
چوتھے اور پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے دونوں بیٹرز نے سنچریاں بنا کر ایک نیا ریکارڈ بنایا۔
یہ 27 واں موقع تھا جب دو پاکستانی بیٹرز نے ایک ہی ون ڈے میچ میں سنچریاں اسکور کیں۔
260 رنز کی شاندار پارٹنرشپ – یہ پاکستان کے لیے ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑی شراکت داری ہے۔
چوتھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی پارٹنرشپ – اس سے قبل شعیب ملک اور محمد یوسف نے 2009 چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف 206 رنز بنائے تھے۔
ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی وکٹ پر پاکستان کے لیے تیسری سب سے بڑی شراکت داری –

فخر زمان اور امام الحق: 304 رنز
انضمام الحق اور عامر سہیل: 263 رنز
آغا سلمان اور محمد رضوان: 260 رنز
پاکستان کی اس شاندار جیت نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل دیگر ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔