نیشنل گارڈز پر حملہ، امریکا نے افغان امیگریشن درخواستیں معطل کیں

نیشنل گارڈز پر حملہ، امریکا نے افغان امیگریشن درخواستیں معطل کیں

امریکہ  نے وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعہ کے بعد افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں فی الحال غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی ہیں۔

واشنگٹن میں نیشنل گارڈز پر حملے کے نتیجے میں دو اہلکار شدید زخمی ہوئے، جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے ہنگامی طور پر یہ اقدام اٹھایا۔گرفتار مشتبہ شخص کی شناخت 29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کے طور پر ہوئی ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ دونوں زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔امریکی سیٹیزن شپ اور امیگریشن سروس نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ افغان شہریوں کی درخواستوں کا مکمل سکیورٹی جائزہ لیا جائے گا، اور اسی دوران تمام درخواستیں روک دی گئی ہیں۔سیکورٹی پروٹوکول اور جانچ کے نظام کا جائزہ لینے کے بعد ہی درخواستوں کی بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا۔