سڈنی حملہ، حملہ آور بھارتی شہری تھے، فلپائن امیگریشن نے تصدیق کر دی

سڈنی حملہ، حملہ آور بھارتی شہری تھے، فلپائن امیگریشن نے تصدیق کر دی

آسٹریلیا کے سڈنی میں بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے دوران ہونے والے خونریز حملے کے ملزمان نے فلپائن کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد واپس آ کر یہ حملہ کیا۔

 فلپائن کے امیگریشن حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ والد اور بیٹے کا جوڑا فلپائن میں ’بھارتی شہری‘ کے طور پر آیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن کے حکام نے بتایا کہ بونڈی بیچ حملے میں ملوث والد اور بیٹے نے حال ہی میں فلپائن کا سفر کیا تھا۔ آسٹریلوی پولیس نے بھی کہا کہ یہ دونوں ملزمان، جنہوں نے سڈنی کے ساحل پر ’ہنوکا‘ کے پروگرام پر فائرنگ کی، حملے سے قبل فلپائن گئے تھے۔اس حملے میں 15 افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک ربی اور ہولوکاسٹ میں بچ جانے والے بھی شامل ہیں۔

 ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ داعش سے متاثر ہو کر انجام دیا گیا۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔یہ واقعہ 14 دسمبر 2025 کو پیش آیا، جب سڈنی کے بونڈی بیچ پر یہودی تہوار ہنوکا کا انعقاد تھا۔ عوامی مقام پر ہونے والے حملے نے مقامی کمیونٹی اور عالمی سطح پر خوف و ہراس پھیلا دیا، جس کے بعد آسٹریلوی حکام نے سخت سیکورٹی اقدامات اور تحقیقات کا آغاز کیا۔