لاس اینجلس میں پُرتشدد مظاہرے: کرفیو نافذ، نیشنل گارڈز کی تعداد میں اضافہ

لاس اینجلس میں پُرتشدد مظاہرے: کرفیو نافذ، نیشنل گارڈز کی تعداد میں اضافہ

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے بعض علاقوں میں رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

 مئیر کیرن باس نے یہ فیصلہ لگاتار چار راتوں سے جاری پُرتشدد مظاہروں کے پیشِ نظر کیا۔خبر ایجنسی کے مطابق مظاہروں پر قابو پانے کے لیے نیشنل گارڈز کی تعداد بڑھا کر 2100 کر دی گئی ہے۔ادھر امیگریشن حکام نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف چھاپوں کا دائرہ دیہی علاقوں تک بڑھا دیا ہے، جس سے کیلیفورنیا میں مقیم تارکینِ وطن میں شدید بےچینی پائی جاتی ہے۔