بین الاقوامی مقابلہ حسن قرآت کا پاکستان میں منعقد ہونا اعزاز کی بات ‘سیکرٹری مذہبی امور

مقابلہ حسن قرآت میں شریک چالیس کے قریب ممالک کے قرآ، ججز کے اعزاز میں تقریب سے خطاب
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مقابلہ حسن قرآت کا پاکستان میں منعقد ہونا اعزاز کی بات ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرآت میں شریک چالیس کے قریب ممالک کے قرآ، ججز کے اعزاز میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے میاں محمد اسحاق، ڈاکٹر  علی محمد ابو تراب کی طرف سے خصوصی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے کہا کہ قرآن مجید کو ترتیل سے تلاوت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس بین الاقوامی
 مقابلے کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ عالم اسلام کے نامور قرآ صاحبان کا اتنی تعداد میں ایک وقت میں پاکستان میں جمع ہونا ہماری  خوش قسمتی ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کی نمائندگی کرتے ہوئے پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا عزم ہے کہ وزارت مذہبی امور کو صیحح معنوں میں زندہ کرنا ہے