کوشش ہے حج اخراجات 11 لاکھ سے کم رہیں:سیکرٹری مذہبی امور

سرکاری حج سکیم میں 5 ہزار کا کوٹہ موجود ، چند دن تک مزید درخواستیں لیں گے:اجلاس میں بریفنگ
 اسلام آباد(آئی این پی ) سیکرٹری مذہبی امور   نے  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو بتایا ہے کہ  کوشش کر رہے ہیں حج اخراجات 11 لاکھ سے کم رہیں۔ سرکاری حج اسکیم میں 5 ہزار کا کوٹہ موجود ہے، چند دن تک مزید درخواستیں لیں ۔جمعرات کو  قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس چیئرمین   عامر ڈو گر کی صدارات میں  وزارت مذہبی امور کے کمیٹی روم میں  ہوا، جس میں چیئرمین کمیٹی عامر ڈوگر نے کہا کہ ہر سال حج انتظامات میں بہتری آ رہی ہے۔نجی حج کمپنیاں وزارت کا حصہ ہیں، وزارت ان کی سرپرستی کرے۔