مرکزی سیکرٹری اطلاعات ق لیگ مصطفی ملک وزارت مذہبی امور کے فوکل پرسن مقرر

    اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اور وزارت اوورسیز پاکستانیز، ہیومن ریورس ڈویلپمنٹ کے فوکل پرسن مقرر کر دئیے گئے۔مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر غلام مصطفی ملک کو اہم ذمہ داریاں تقویض کی گئیں۔ دونوں وزارتوں کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دئیے گئے۔مصطفی ملک وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی دونوں وزارتوں میں بطور رابطہ کار اور مشیر خدمات انجام دیں گے