اسلام آباد (آئی این پی) انسداد دہشتگردی عدالت نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتار جاری اور عمر ایوب و زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دونوں رہنمائوں کے پاسپورٹ بلاک کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ عدالت نے تمام فریقین کو آئندہ سماعت کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔