وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا دھرنا جاری رہے گا اور یہ عمران خان کی ہدایت تک ختم نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج کے لیے پرامن کال دی تھی لیکن احتجاج کے دوران گولیاں چلائیں گئیں اور ہمارے سیکڑوں کارکن شہید ہوئے، ہزاروں گرفتار ہوئے ہیں۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو عدلیہ سے انصاف نہیں مل رہا، ان کی جماعت پر ظلم و جبر کیا جا رہا ہے اور ان کے رہنما عمران خان اور ان کی اہلیہ کو جیل میں ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھرنا ایک تحریک ہے جو جاری رہے گا جب تک عمران خان خود نہ کہیں کہ اسے ختم کیا جائے۔