علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس نمٹا دیا گیا

علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس نمٹا دیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کیس ہدایت کے ساتھ نمٹا دیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل غفور انجم سمیت دیگر حکام پیش ہوئے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالت کو بتایا کہ معمول کے مطابق ملاقاتیں کروائی جا رہی ہیں اور علی امین گنڈاپور کی بھی تین ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔عدالت نے جیل حکام کو ہدایت دی کہ فوکل پرسن کے ذریعے علی امین گنڈاپور کا نام بھجوایا جائے اور اگر عمران خان ملاقات کے لیے آمادہ ہوں تو ملاقات کروائی جائے۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے 24 جنوری کو ملاقات نہ کروانے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔