رواں سال سمارٹ آئی ایپ کے ذریعے اب تک347عدالتی مفرور اور26عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا :ترجمان پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کاجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس ضمن میں رواں سال سمارٹ آئی ایپ کے ذریعے اب تک1143 اشتہاری مجرمان،347عدالتی مفرور اور26عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گزشتہ روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ ٹریول آئی سافٹ ویئر کیمددسے67لاکھ39ہزار888 افرادکی چیکنگ عمل میں لائی گئی ہے۔اسی طرح ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے ذریعے10لاکھ39ہزار506افرادکو چیک کیا گیا ہے۔ سمارٹ آئی سافٹ ویئر سے41ہزار401فارنرز کاریکارڈبھی چیک کیا گیاہے۔سمارٹ آئی ایپ کے ذریعے 932ہوٹلوں،1359گیسٹ ہاؤ سز و ہوسٹلوں اور175فیکٹریوں کی چیکنگ کی گئی …