سوشل کرائمز، اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈا ئون کا حکم

لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹا ئون اور صدر ڈویڑنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں جرائم کی روک تھام، معیاری تفتیش اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے عید میلاد النبی? کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے اور 12 ربیع الاول کے جلوسوں و اجتماعات کے لیے جامع سکیورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایس ایس پی آپریشنز کو سوشل کرائمز کے خاتمے کا ٹاسک دیتے ہوئے م ئوثر کریک ڈا ئون کا حکم دیا۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ڈالہ کلچر، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اشتہاری اور عادی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بروقت ایف آئی آر کا اندراج ہر شہری کا حق ہے، اسے ہر صورت یقینی بنایا جائے۔