لیسکو کی کارروائی، 24گھنٹوں میں37 بجلی چور گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر ) لیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران 24 گھنٹوں میں 37 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان لیسکو کے مطابق اس دوران544 ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے212 کے خلاف مقدمات درج کرکے37کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پکڑے گئے کنکشنز میں 522گھریلو،16کمرشل،3زرعی اور3انڈسٹریل شامل ہیں۔ ملزموں کو ڈی ٹیکشن بل کی مد میں 3لاکھ49ہزار259یونٹ چارج کئے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ52لاکھ16ہزار58 روپے ہے۔