پہلے مرحلے میںاوکاڑہ سرکل کے سرحدی اور دور دراز دیہات میں آپریشن ہوگا‘قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ میں بھی آپریشن کیا جائے گا‘ٹاپ 100 ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن ہو گا
لاہور(سپیشل رپورٹر ) لیسکو نے ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کے خلاف رینجرز کی مدد مانگ لی۔ لیسکو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں اوکاڑہ سرکل میں معاونت کرے گی۔اوکاڑہ سرکل کے سرحدی اور دور دراز دیہات میں چوروں کے خلاف آپریشن ہوگا ‘ اوکاڑہ کے بعد قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ سرکل تھری نارنگ منڈی میں بھی آپریشن کیا جائے گا۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ان سرکلز میں ڈیفالٹرز اور لاسز زیادہ نکلے ہیں، ٹاپ 100 ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن ہو گا۔