24گھنٹوں کے دوران38بجلی چور گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رہا، 24گھنٹوں کے دوران38ملزم گرفتار کر لئے گئے ، مجموعی طور پر582مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی، 205 مقدمات درج کرلئے گئے۔