لاہور( کرائم رپورٹر ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے اورگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید453ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ترجمان کے مطابق 141ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے28کو گرفتار کرا دیا گیا۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 438ڈومیسٹک،14کمرشل اور1زرعی کنکشنزشامل تھے ،تمام کنکشنز منقطع کرکے ڈی ٹیکشن بل کی مد میں 293540یونٹ چارج کئے گئے جن کی مالیت1 کروڑ27 لاکھ34 ہزار735روپے ہے۔