ڈاکٹر اغوا، تھرتھلی مچ گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس فیز 6 سے ڈاکٹر کے مبینہ اغواء ہونے کا واقعہ پیش آیاوقوعہ کی اطلاع ملتے ہی لاہور پولیس مکمل متحرک ہوگئی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران رات گئے موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کے شواہد کا جائزہ لیا ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی متعلقہ ایس پی سمیت تمام افسران بھی موقع پر موجود تھے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے ٹیم کو جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری اورمغوی کی بحفاظت بازیابی کا حکم دیا ڈی آئی جی آپریشنز لاہورنے متاثرہ خاندان سے بھی ملاقات کی اور جلد بحفاظت بازیابی کی یقین دہانی کروائی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق 62 سالہ ڈاکٹر طاہر جمیل ڈی ایچ اے فیز 6 کے رہائشی ہیں ڈاکٹر طاہر گھر اے ایک کلومیٹر دور واقع کلینک سے گھر واپس جا رہے تھیواپسی راستے میں دو موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روکا اور ساتھ لے گئیجائے وقوعہ سے برآمدایمبولینس سمیت تمام شواہد کا جائزہ لیا جا رہاہیاغواء کی واردات ریڈ لائن ہے ملزمان پکڑ کر رہیں گے تمام وسائل برئو کار لا رہے ہیں، ملزمان بچ نہیں سکیں گے۔