گارڈ نے پٹرول پمپ ملازم مار ڈالا

راوی روڈ پر عبداللہ نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کی،وقار مارا گیا،ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ کے علاقے میں معمولی جھگڑے پر سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے پٹرول پمپ کے ملازم کو قتل کردیا لرزہ خیز واقعہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،پولیس نے فائرنگ کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی تفصیلات کیمطابق راوی روڈ میں معمولی جھگڑے پر سکیورٹی گارڈ عبداللہ نے فائرنگ کرکے ساتھی ورکر وقار کو قتل کر دیا راوی روڈ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئیملزم عبداللہ کو گرفتار کر لیاپولیس نیلاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کر دیا دوسری جانب واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ فوٹیج میں سیکورٹی گارڈ عبداللہ کو وقار پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا  ہے  سر فائر لگنے سے ملازم وقار زمین پر گر جاتا ہے سیکورٹی گارڈ زمین پر گرے ملازم کے سر پر گن مارتا بھی دکھائی دیتا ہے سیکورٹی گارڈ کو فائرنگ کرنے کے بعد بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے قتل کی واردات کے بعد ملزم سیکورٹی گارڈ عبداللہ موقع سے فرار ہو گیا تھاملزم عبیداللہ کو ساتھی سیکورٹی گارڈز نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔عینی شاہدین کے مطابق مقتول وقاراور ملزم عبداللہ کی گزشتہ رات لڑائی ہوئی تھی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کی لڑائی کے رنج میں ملزم عبداللہ نے پٹرول پمپ کے ملازم وقار کو قتل کیا۔ملزم سیکورٹی گارڈ عبیداللہ کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہیں