نامعلوم افراد نے گارڈ مار ڈالا

 28 سالہ صادق زیر تعمیر بلڈنگ میں سکیورٹی گارڈ کے فرائض سرانجام دے رہا تھا،تحقیقات شروع 
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ رائیونڈ کے علاقے میں سکیورٹی گارڈ قتل گارڈ کو نامعلوم افراد نے سوتے ہوئے گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق مقتول گارڈ کی شناخت 28 سالہ صادق کے نام سے ہوئی،مقتول زیر تعمیر بلڈنگ میں سکیورٹی گارڈ کے فرائض سرانجام دے رہا تھا،پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں پولیس کا مزید کہنا تھا کہ قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی ہے یا کچھ اور تحقیقات کر رہے ہیں۔