معمولی تلخ کلامی پرعبداللہ نے وقارکو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا،ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) شفیق آباد میں معمولی تلخ کلامی پر سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ کے نتیجے میں پٹرول پمپ کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قاتل سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شفیق آباد کے علاقے میں معمولی جھگڑے پر سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے اس کا ساتھی ورکر وقار جان کی بازی ہار گیا۔ راوی روڈ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبداللہ کو گرفتار کر کے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذ ریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی اور ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا۔