سر میںڈنڈا مار کر رشتہ دار مار ڈالا

 گڑھی شاہو میں رشتہ دا ر لڑ پڑے ،اقبال سرپر ڈنڈا لگنے سے زخمی ہوگیا، ہسپتال پہنچ کر چل بسا، 2ملزم گرفتار 
لاہور( کرائم رپورٹر) گڑھی شاہو میں رشتہ داروں کے درمیان جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ موصول ہونے والی فوٹیج میں فریقین کو شدید لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے۔ اقبال کے سر پر شدید چوٹ آنے کے باعث اسے فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے واقعہ کے بعد دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔