بھارتی گلوکار’ ’بادشاہ‘‘ کے کلب کے باہر دھماکے، بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کرلی

بھارتی گلوکار’ ’بادشاہ‘‘ کے کلب کے باہر دھماکے، بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کرلی

بھارتی شہر چندی گڑھ میں لارنس بشنوئی گینگ نے معروف ریپر و گلوکار بادشاہ کے کلب کے باہر دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

 واقعہ گزشتہ رات تین بجے کے بعد پیش آیا جب کلب کے باہر 15 منٹ کے وقفے سے دو دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کے نتیجے میں کلب کی عمارت کو نقصان پہنچا جبکہ قریبی ریسٹورنٹ کے شیشے ٹوٹ گئے، تاہم جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔سوشل میڈیا پر ایک سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ دو نوجوان ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے، جن میں سے ایک شخص نے کلب کی جانب بم پھینکے اور فوراً فرار ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق ابھی تک بادشاہ کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے، اور نہ ہی پولیس نے اس سلسلے میں کوئی معلومات فراہم کی ہیں۔ تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔