چندی گڑھ: بادشاہ کے کلب کے باہر دھماکوں کی ذمے داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کر لی

چندی گڑھ: بادشاہ کے کلب کے باہر دھماکوں کی ذمے داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کر لی

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں مشہور بھارتی گلوکار بادشاہ کے کلب کے باہر حالیہ دھماکوں کی ذمے داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کر لی ہے۔

 گینگ کے ممبر گولڈی برار نے اپنی فیس بک پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کلب کے مالکان کو دھمکی دینے کے لیے کیے گئے تھے، کیونکہ وہ "بھتے کی رقم" دینے سے انکار کر چکے تھے۔گولڈی برار نے مزید کہا کہ یہ دھماکے کلب کے مالکان کو ایک وارننگ دینے کے لیے کیے گئے ہیں، کیونکہ وہ گینگ کی مسلسل دھمکیوں اور کالز کو نظرانداز کر رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، چندی گڑھ میں بادشاہ کے کلب کے سامنے دو دھماکے ہوئے تھے، جو رات کے تقریباً 3 بجے کے بعد 15 منٹ کے وقفے سے ہوئے۔ ان دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم کلب کے سامنے والے حصے اور ریسٹورینٹ کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکوں کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، مگر خوش قسمتی سے کوئی انسانی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور دھماکوں کی نوعیت کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس واقعے کے بعد، کلب مالکان اور حکام کے درمیان سیکیورٹی کے بارے میں تشویش بڑھ گئی ہے۔