اتر پردیش کے ضلع بریلی میں بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر ان کے والد پر فائرنگ کی گئی، تاہم وہ محفوظ رہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری گولڈی برار گروہ نے قبول کی ہے۔ گروہ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ حملے کی وجہ دیشا پٹانی کی بہن خوشبو پٹانی کے روحانی رہنماؤں کے بارے میں مبینہ توہین آمیز بیان تھے۔ گروہ نے دھمکی دی کہ آئندہ ایسا ہونے کی صورت میں کوئی معافی نہیں دی جائے گی۔فی الحال دیشا پٹانی اور ان کی بہن نے اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ خوشبو پٹانی نے کہا کہ ان کے الفاظ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔