جمائمہ روڈریگس نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ساتھ طویل کیفے ملاقات کا واقعہ شیئر کیا

جمائمہ روڈریگس نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ساتھ طویل کیفے ملاقات کا واقعہ شیئر کیا

بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی جمائمہ روڈریگس نے حال ہی میں ایک دلچسپ واقعہ بیان کیا جس میں ویرات کوہلی، انوشکا شرما، اسمرتی مندھانا اور وہ خود شامل تھیں۔

جمائمہ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ایک کیفے میں یہ غیر رسمی ملاقات اچانک ہوئی، جس میں خواتین کرکٹرز نے ویرات کوہلی سے بیٹنگ کے مشورے لیے اور چار گھنٹے تک کرکٹ اور زندگی کے دیگر پہلوؤں پر بات چیت کی۔ ملاقات کے دوران کیفے کے عملے نے وقت زیادہ ہونے پر انہیں باہر جانے کا کہا۔جمائمہ نے کہا کہ ویرات کوہلی نے انہیں اور اسمرتی مندھانا کو بتایا کہ وہ خواتین کرکٹ کو بدلنے کی طاقت رکھتی ہیں، جس نے دونوں کو بہت متاثر کیا۔