فلم پروڈیوسر، صحافی اور ٹی وی میزبان ریحام خان نے اداکارہ ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کے مشورے پر وضاحت پیش کی ہے، جس پر انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
ریحام خان نے کچھ عرصہ قبل ایک پوڈکاسٹ میں ہانیہ عامر کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ابھی شادی نہ کریں اور اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز رکھیں۔اس مشورے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ خود تین بار شادی کر چکی ہیں لیکن ہانیہ عامر کو شادی سے منع کر رہی ہیں۔ اس پر ریحام خان نے حالیہ دنوں میں اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ ہانیہ عامر کبھی شادی نہ کریں، بلکہ انہوں نے صرف یہ کہا تھا کہ اداکارہ ابھی شادی نہ کریں اور کیریئر پر توجہ دیں۔ریحام خان نے ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان پر تنقید کی گئی اور انہیں طعنے دیے گئے کہ وہ خود تین شادیاں کر چکی ہیں، مگر دوسروں کو شادی سے روک رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کا مشورہ ہر لڑکی اور لڑکے کے لیے ہے، اور وہ اپنی بیٹیوں کو بھی یہی مشورہ دیتی ہیں کہ شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہ کی جائے۔ریحام خان نے مزید کہا کہ عموماً لڑکیاں جب 30 سال کی عمر تک پہنچتی ہیں تو ان پر شادی کا دباؤ بڑھتا ہے، نہ صرف گھر والوں بلکہ رشتہ داروں کی جانب سے بھی شادی کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔ تاہم، ان کے مطابق شادی کے بعد لڑکیاں خود مختار نہیں ہو پاتیں، اور یہ سمجھنا ضروری ہے کہ شادی کا مقصد صرف شادی نہیں ہونا چاہیے بلکہ ایسا رشتہ قائم کیا جائے جب کوئی شخص خود اپنی پسند اور ذہنیت کے مطابق شریک حیات ملے۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ اس بات کو سمجھنا ضروری ہے کہ شادی کا فیصلہ ایک بالغ اور بالغ فہم شخص کی طرف سے ہونا چاہیے، نہ کہ محض عمر کے دباؤ یا سماجی توقعات کی بنا پر۔