یشما گل نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی کے حوالے سے وضاحت کر دی

یشما گل نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی کے حوالے سے وضاحت کر دی

پاکستان کی  ٹیلی وژن اداکارہ یشما گل نے اپنی بہترین دوست ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی شادی کے حوالے سے شائقین کے سوالات پر وضاحت کی ہے۔

 یشما گل کے مطابق، شادی دو افراد کا نجی معاملہ ہوتا ہے اور اس بارے میں صرف وہی لوگ بات کر سکتے ہیں۔ایشما گل نے مزید کہا کہ اگر ہانیہ اور عاصم واقعی شادی کرنے والے ہیں تو وہ خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اعلان کریں گے۔ انہوں نے مداحوں کے لیے دعا کی کہ ہر کسی کو ایک اچھا، خیال رکھنے والا اور عزت دینے والا شریکِ حیات ملے۔اداکارہ نے زور دیا کہ انہیں ہانیہ اور عاصم کی شادی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں، اور کسی بھی صورت میں یہ خبر براہِ راست ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے معلوم ہو سکتی ہے۔ یشما گل نے آخر میں یہ بھی کہا کہ وہ سب کے لیے خوشی اور اچھی شروعات کی دعا کرتی ہیں۔