ریحام خان کے بادشاہی مسجد میں فوٹوشوٹ سے چوتھی شادی کی افواہیں دوبارہ گردش میں آگئیں
مشہور اینکر ریحام خان کی بادشاہی مسجد میں ہونے والے برائیڈل فوٹوشوٹ کی تصاویر کے بعد سوشل میڈیا پر چوتھی شادی کی افواہیں شدت اختیار کر گئیں ہیں۔ ریحام خان کی پہلی شادی 1993 میں اعجاز رحمٰن سے ہوئی تھی، جس کا 2005 میں طلاق پر خاتمہ ہوگیا۔ بعد ازاں، انھوں نے 2014 میں عمران خان سے شادی کی، جو 2015 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ تیسری شادی انہوں نے ماڈل اور اداکار مرزا بلال سے کی تھی، اور دونوں کی خوشگوار زندگی کی جھلکیاں اکثر سوشل میڈیا پر نظر آتی ہیں۔
تاہم، حالیہ فوٹوشوٹ نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ دوبارہ چوتھی شادی کے حوالے سے مبذول کرلی، لیکن زیادہ تر صارفین کا خیال ہے کہ یہ تصاویر کسی میک اپ آرٹسٹ یا کلاتھنگ برانڈ کے لیے کرائی گئی ہیں، نہ کہ کسی نئی شادی کی نشاندہی کرتی ہیں۔