ہانیہ عامر کی چھوٹی بہن عیشہ عامر کی سوشل میڈیا پر شہرت

ہانیہ عامر کی چھوٹی بہن عیشہ عامر کی سوشل میڈیا پر شہرت

ویب ڈیسک:پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اپنے فن کے ذریعے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائے ہوئے ہیں، لیکن اس کے ساتھ ہی وہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی بہت مشہور ہیں۔

 وہ نہ صرف ایک کامیاب اداکارہ ہیں بلکہ اپنے گھر کی واحد کفیل بھی ہیں اور اپنی والدہ اور چھوٹی بہن عیشہ کا اکیلے خیال رکھتی ہیں۔ ہانیہ کی محنت اور قربانیوں نے انہیں ایک رول ماڈل بنا دیا ہے اور وہ پاکستان کی سب سے بڑی خاتون اسٹار میں شمار کی جاتی ہیں۔ہانیہ عامر کے حالیہ ڈرامے "کبھی میں کبھی تم" کی کامیابی نے انہیں مزید مقبولیت دی ہے، اور ان کی انٹرویوز اور ملاقاتوں کو مداحوں نے سراہا۔ ان کے فالوورز کا کہنا ہے کہ وہ ان کے دل سے جڑی ہوئی ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ اپنے مداحوں کے ساتھ محبت اور عزت کا برتاؤ کرتی ہیں۔

ہانیہ کی چھوٹی بہن عیشہ عامر حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ عیشہ اس وقت بیرونِ ملک تعلیم حاصل کر رہی ہیں، اور ہانیہ اکثر ان سے ملنے اور وقت گزارنے جاتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں عیشہ کی چند خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جنہوں نے نہ صرف ان کے فالوورز کی تعداد میں اضافہ کیا بلکہ ان کی شہرت کو بھی چار چاند لگا دیے ہیں۔عیشہ عامر کو اب ہانیہ کے مداحوں کی جانب سے شوبز انڈسٹری میں آنے کی خواہش بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔ ان کی تصاویر اور شخصیت نے انہیں ایک سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا ہے، اور اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ مستقبل میں شوبز کی دنیا کا حصہ بنتی ہیں یا نہیں۔ہانیہ اور عیشہ کے درمیان مضبوط رشتہ اور ایک دوسرے کے ساتھ گزارے گئے وقت کی جھلکیاں ان کے مداحوں کو بہت پسند آئی ہیں اور ان کا تعلق مزید مستحکم ہو رہا ہے۔