بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو کا اغوا کا خدشہ

بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو کا اغوا کا خدشہ

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن، مریم ریاض وٹو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو اسلام آباد سے زبردستی اغوا کرکے ہٹایا گیا ہے۔

 مریم وٹو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کچھ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر کے مطابق وہ خیبرپختونخوا پہنچ گئی ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر ایک اغوا کا معاملہ ہو سکتا ہے۔مریم وٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھی ایک پوسٹ کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ عمران کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا اور اب ان سے تمام رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ اگر وہ خیریت سے ہوتیں تو فیملی کو اطلاع ضرور دیتیں۔

مریم وٹو نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی کسی کمیٹی کے پاس دھرنا ختم کرنے کا اختیار نہیں تھا، اور بشریٰ بی بی کے ہوتے ہوئے دھرنا کبھی بھی ملتوی نہیں ہوتا تھا۔ ان کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ دھرنا صرف عمران خان ہی ملتوی کر سکتے تھے۔اس سے قبل مریم وٹو نے ایک اور ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ بلیو ایریا میں کریک ڈاؤن ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان وہاں سے بھاگ نکلے، تاہم بشریٰ بی بی ابھی بھی اسلام آباد میں موجود تھیں۔