سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو انتقال کر گئے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو انتقال کر گئے

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو انتقال کر گئے

میاں منظور وٹو نے اپنے سیاسی کیریئر میں کئی اہم عہدے سنبھالے، جن میں وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور وفاقی وزیر امور کشمیر شامل ہیں۔ مرحوم نے 1985 سے 1993 تک پاکستان مسلم لیگ، 1993 سے 1995 تک مسلم لیگ جونیجو، 1995 سے 2002 تک پاکستان مسلم لیگ جناح، 2002 سے 2008 تک پاکستان مسلم لیگ ق، 2008 سے 2018 تک پاکستان پیپلز پارٹی اور 2018 سے 2020 تک تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ 2020 کے بعد دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔

نماز جنازہ کل (17 دسمبر) کو حویلی وساوے والا اوکاڑہ میں دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی قیادت اور کارکنان نے مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، اور پارٹی رہنماؤں نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔