بلاول بھٹو کی مرحوم میاں منظور وٹو کے گھر آمد، تعزیت

بلاول بھٹو کی مرحوم میاں منظور وٹو کے گھر آمد، تعزیت

بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم میاں منظور احمد وٹو کی رہائش گاہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اہلخانہ سے ملاقات اور اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے صاحبزادے میاں جہانگیر وٹو، صاحبزادی جہاں آرا وٹو اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے میاں منظور احمد وٹو کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے کردار کو یادگار قرار دیا۔ملاقات کے دوران سابق ایم این اے بلال ورک، عائشہ منظور وٹو اور دیگر اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔