نشتر ہسپتال ملتان میں ایچ آئی وی کے کیسز والا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا

ڈاکٹرز کا کوئی قصور نہیں،پی ایم اے پنجاب نے سارا ملبہ حکومت اور بلڈ سنٹرز پر ڈال دیا

ملتان (بیورورپورٹ )پی ایم اے کے نمائندوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ معطل ہونے والے ڈاکٹرز کو فوری طور پر بحال کیا جائے، ایچ آئی وی کے کیسز میں ڈاکٹرز کا کوئی قصور نہیں، انہوں نے پالیسز کے مطابق تمام ایس او پیز پر عمل کیا تھا، اس واقعے کے اور بہت سے پہلو ہیں جن کو مدنظر رکھے بغیر سٹاف کو معطل کیا گیا۔ سٹاف کی معطلی کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پی ایم کے نمائندوں نے حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ نیفرالوجی کے  اسپیشلسٹ ڈاکٹرز پر مبنی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو ذمہ داروں کا تعین کرے، اگر پھر یہ تمام ڈاکٹرز قصوروار نکلتے ہیں تو انکے خلاف کاروائی کی جائے۔