تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی نے ایم ایس نشتر ہسپتال اور ہیڈ آف نیفرالوجی کو واقعے کا ذمے دار ٹھہرا دیا
ملتان (آن لائن) نشتر ہسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لئے قائم کمیٹی نے ایم ایس نشتر ہسپتال اور ہیڈ آف نیفرالوجی کو واقعے کا ذمے دار ٹھہرا دیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈائیلسز یونٹ کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔