سابق ایم پی اے کو اے آئی تصاویر دکھاکر دھوکہ دہی سے نکاح کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا

کراچی(آئی این پی) سابق ایم پی اے کو اے آئی تصاویر دکھاکر دھوکہ دہی سے نکاح کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں سابق رکن سندھ اسمبلی غلام رسول انڑ کی جانب سے سابق اہلیہ کے خلاف مبینہ اے آئی تصاویر کے ذریعے دھوکہ دہی کے الزام پر دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران سابق اہلیہ کی جانب سے درخواست پر اعتراضات جمع کرا دیے گئے۔ درخواست گزار کے وکیل عامر نواز وڑائچ نے اعتراضات کا جائزہ لینے کے لیے مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی