50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 6 ہزار روپے سے بڑھ کر 7 ہزار روپے تک پہنچ گئی
کوئٹہ (آئی این پی )کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آٹے کی قلت کے باعث شہریوں کی سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ گندم کی ترسیل بحال نہ ہونے کے باعث آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق گندم کی محدود دستیابی کے باعث مارکیٹ میں آٹے کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے اور اگر صورتحال برقرار رہی تو بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے