ملتان پولیس کا اہلکار اٹک دھرنے میں ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگیا

ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان پولیس کا ڈرائیور کانسٹیبل اٹک دھرنے میں ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگیا۔ڈرائیور کانسٹیبل محمد عمران اٹک دھرنا ڈیوٹی پر تعینات تھا، دوران ڈیوٹی طبیعت خراب ہوئی اور خالق حقیقی سے جا ملا۔ محمد عمران پریزن وین کی ڈرائیونگ پر مامور تھا ، مرحوم کانسٹیبل کی میت ملتان منتقل کی جائے گی۔