اساتذہ کابحران ،سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کی وجہ

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور کے سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کی و جوہات سامنے آ گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کا بحران سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کی وجہ بنی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لاہور کے سرکاری سکولوں میں ایک ٹیچر 80 طلباء کو پڑھانے پر تعینات ہے جبکہ لاہور کے سرکاری سکولوں کے 40 لاکھ طلباء پر 50 ہزار اساتذہ تعینات ہیں۔