سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کا معاملہ التوا کا شکار

2ماہ قبل درخواستیں موصول کی گئیں ،سکروٹنی اور پراسیس مکمل نہیں کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی مبینہ سستی کے باعث سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کا معاملہ التوا کا شکار ہے۔دوسرے مرحلے میں چار ہزار سکولوں کو آئوٹ سورس کیا جانا ہے۔دو ماہ قبل سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے لئے درخواستیں موصول کی گئی تھیں۔دو ماہ بعد بھی سکروٹنی اور پراسیس مکمل نہیں کیا گیا۔چار ہزار سکولوں کے لئے 20 ہزار انفرادی ،کمپنیوں اور این جی اوز کی جانب سے  درخواستیں جمع کر ائی گئی تھیں۔دوسرا مرحلہ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے تیسرے مرحلے کا آغاز بھی التوا کا شکار ہے۔رواں ماہ نئے تعلیمی سیشن کا بھی آغاز ہونے جا رہا ہے۔بروقت سکول آئوٹ سورس نہ ہونے کی وجہ سے سکولوں کی انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔