متعدد سکولوں سے فرنیچر اور سولر پینلز چوری ، محکمہ تعلیم کو لاکھوں کانقصان،ملو ث ملازم کو رعایت نہیں دی جائے گی:محکمہ تعلیم
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کے آئوٹ سورس شدہ سرکاری سکولوں میں بدانتظامی اور چوری کی ایک اور داستان سامنے آ گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تعلیمی اصلاحات کے نام پر آئوٹ سورس کیے گئے سرکاری سکول اب مسائل کی آماجگاہ بنتے جا رہے ہیں۔تازہ ترین انکشافات کے مطابق متعدد سکولوں سے فرنیچر اور سولر پینلز چوری ہو چکے ہیں، جس سے محکمہ تعلیم کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔شکایات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان چوریوں میں سکول کا سٹاف خود ملوث ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے فوری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور ان سکولوں سے مکمل انفراسٹرکچر کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ چوری میں ملوث کسی بھی ملازم کو رعایت نہیں دی جائے گی اور متعلقہ افراد کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل چھان بین کے بعد سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔