لاہور(خصوصی رپورٹ) محکمہ سکول ایجوکیشن نے 43ہزار سے زائد پوسٹیں ختم کر دیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی 15 فیصد کے قریب پوسٹیں ختم کردی گئیں، مختلف سکیلز کی 43 ہزار 960 پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔فیصلہ سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کی وجہ سے کیا گیا، مجموعی طور پر 10ہزار سکول آئوٹ سورس کئے گئے ہیں، آئوٹ سورس ہونے والے سکولوں کے اساتذہ کو قریبی سکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔محکمہ خزانہ، ایجوکیشن اتھارٹیز اور متعلقہ اداروں کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا جس کے مطابق نئی انتظامیہ کے حوالے کرنے سے ان پوسٹوں کو ختم تصور کیا جائے، ان پوسٹوں پر اب نئی مستقل بھرتیاں نہیں ہوں گی۔اساتذہ کی جانب سے پوسٹیں ختم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، اساتذہ کا کہنا ہے مستقل سیٹوں کو ختم کرنا افسوسناک ہے۔