آئوٹ سورس سکولوں میں سوالاکھ نئے سٹوڈنٹس داخل

لاہور(کرائم  رپورٹر) آئوٹ سورس ہونے والے سکولوں میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ 5 ہزار 8 سو سکولوں میں 1 لاکھ 25 ہزار نئے سٹوڈنٹس داخل کرلیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے فنڈز کی کمی کو دیکھتے ہوئے مزید نئے ایڈمیشن روک دیے۔اگلے تعلیمی سال میں مزید ایڈمیشن کی اجازت دی جائے گی۔پرانے نظام کے تحت ان سکولوں میں انرولمنٹ میں اضافہ نہیں ہو رہا تھا۔اساتذہ کی تعداد میں بھی اضافہ ہونے لگا۔نئی انتظامیہ نے ایک سکول میں کم سے کم چار ٹیچرز بھرتی کرلیے۔