کمال عدوان ہسپتال پر فضائی حملے میں 35فلسطینی،بیروت میں 29افراد شہید ہوگئے،حزب اللہ کی جوابی کارروائی ،تل ابیب پر340ڈرون فائرکیے
غزہ /بیروت(یواین پی) غزہ اور لبنان پر صہیونی فوج کے حملوں میں تیزی آگئی، غزہ میں کمال عدوان ہسپتال پر فضائی حملے میں متعدد افراد شہید ہوگئے۔ جنگ زدہ علاقے میں انسانی المیہ شدت اختیار کرگیا جبکہ اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں سرد موسم اور سیلاب سے پانچ لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔صیہونی فوج نے غزہ میں کمال عدوان ہسپتال پرتازہ حملہ کیا۔ 24گھنٹے کیدوران غزہ میں 35 فلسطینی شہید،94 زخمی ہوگئے ہیں۔غزہ میں سیلاب سے پانچ لاکھ سے زائد افراد کے متاثرہونے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے نے خبردار کردیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ موسم سرما میں سیلاب اور غذائی قلت سے پانچ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوسکتی ہیں۔ ادھرلبنان پربھی اسرائیلی حملوں میں تیزی آگئی۔بیروت پرفضائی حملوں میں 29 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ حزب اللہ کی جوابی کارروائی بھی جاری ہے۔ اسرائیل پر 340 میزائل اور ڈرون فائر کئے۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق حملوں میں تل ابیب کو شدید نقصان پہنچا اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔