غزہ :کلینک کے ملبے سے 35 ناقابل شناخت لاشیں برآمد اسرائیلی فوج کے حملوں میں 3 فلسطینی شہید

غزہ امن معاہدے کی کامیابی کیلئے رفح کا معاملہ حل ہونا ضروری ہے:   صدرٹرمپ ،امریکہ کا  اسرائیل سے محصور فلسطینیوں کو محفوظ راستہ دینے کا مطالبہ 
محمود عباس اور میکرون کی ملاقات ‘فلسطینی آئین بنانے کیلئے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق‘ اسرائیل دو منزلہ عمارتوں کو ڈھونڈ  کر نشانہ بنا رہا ہے:حماس 
غزہ ،واشنگٹن،پیرس (آئی این پی )اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ غزہ کے شہری دفاع کے مطابق غزہ شہر میں کلینک کے ملبے سے 35 ناقابل شناخت لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا  ہے کہ غزہ امن معاہدے کی کامیابی کیلئے رفح کا معاملہ حل ہونا ضروری ہے۔ امریکا نے اسرائیل سے رفح میں محصور فلسطینیوں کو محفوظ راستہ دینے کا مطالبہ کردیا،صدر ٹرمپ کا پیغام جیرڈ کشنر نے نیتن یاہو تک پہنچا دیا گیا ہے۔ادھر  فلسطینی صدر محمود عباس کی فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات میں فلسطینی آئین بنانے کے لیے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر  اتفاق ہو گیا۔ پیرس میں ملاقات کے دوران دونوں صدور کے درمیان غزہ امن معاہدے کے اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔