8لاکھ فلسطینی نقل مکانی کر گئے سرائیلی ٹینکوں کی پیش قدمی ،عمارتیں زمین بوس
ہمیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تجویز کردہ جنگ بندی منصوبہ پیش نہیں کیا گیا ،حماس
غزہ(آئی این پی )اسرائیلی فوج نے7اکتوبر 2023کے بعد 722ویں دن بھی غزہ کی پٹی میں قتل و غارت گری جاری رکھی، گزشتہ 24گھنٹوں میں تازہ جارحانہ کارروائیوں میں مزید 90سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ غزہ سٹی سے 8لاکھ فلسطینی نقل مکانی کر گئے ۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں رہائشی عمارتوں، بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں اور خیموں پر بمباری کی گئی۔اسرائیل فوج نے شمالی غزہ میں میڈیا سے بات کرنے والی نہتی خواتین اور بچوں پر ڈرون بھی حملہ کیا۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں ہفتے کی صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 11افراد سمیت 90 سے زیادہ فلسطینی شہید اور265زخمی ہوگئے ہوگئے۔ شہدا میں ایک فلسطینی صحافی بھی شامل ہے جس کے بعد غزہ میں شہید صحافیوں کی تعداد 252ہوگئی۔غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ مجموعی طور پر شہید ہونے والے 65926 ہو گئے ہیں۔ادھراسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں پٹی پر تقریبا 120 فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی ٹینکوں کی غزہ سٹی میں پیش قدمی جاری ہے۔ ہر روز رہائشی عمارتیں زمین بوس کی جارہی ہیں