غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں مزید 41 فلسطینی شہید

 ڈھائی ماہ کا بچہ بھی بھوک اور علاج نہ ملنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا 
 اسرائیلی حملوں میں 66 ہزار فلسطینی شہید، ایک لاکھ 68 ہزار سے زائد زخمی
 غزہ شہر  میں اسرائیلی حملوں کے بعد 2 یرغمالیوں سے رابطہ منقطع ہوگیا: حماس 
غزہ (آئی این پی )غزہ میں اسرائیلی فوج کے  تازہ حملوں میں مزید 41 فلسطینی  شہید ہوگئے جبکہخان یونس میں ایک ڈھائی ماہ کا بچہ بھی بھوک اور علاج نہ ملنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا  جبکہغزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں فلسطینی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ دو یرغمالیوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرت پناہ گزین کیمپ سمیت کئی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، تازہ حملوں میں مزید 41 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ خان یونس میں ایک ڈھائی ماہ کا بچہ بھی بھوک اور علاج نہ ملنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔وزارت صحت غزہ کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 66 ہزار فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 68 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی مکانات پر بمباری سے طبی ٹیموں کو زخمیوں اور ملبے تلے دبے افراد تک پہنچنا نہایت مشکل ہوگیا ہے ۔دوسری جانبفلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ غزہ شہر  میں اسرائیلی حملوں کے بعد 2 یرغمالیوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے باعث یرغمالیوں کی زندگی خطرے میں ہے اور اس صورتحال سے نکلنے  کیلئے شمالی غزہ میں 24 گھنٹوں  کیلئے حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں سے رابطہ منقطع ہونا  اسرائیل کی فوجی کارروائیوں اور شدید بمباری کا نتیجہ ہے۔