غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں حماس کمانڈر سمیت 10 افراد شہید

 یہ کارروائی جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ، اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا
غزہ(آئی این پی)حماس نے کہا ہے کہ اس کے عسکری ونگ کے ایک سینئر کمانڈر  وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔ ان حملوں میں مجموعی طور پر 10 افراد شہید  ہوئے  ۔اسرائیلی فوج نے تاحال اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ حماس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں محمد الحولی شامل ہیں، جو دیر البلح میں عسکری ونگ کے کمانڈر تھے۔مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز کے کمانڈر اشرف الخطیب بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔حماس نے الحولی خاندان کے گھر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا، بلکہ اسے کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ غزہ کے عوام کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کی جا سکے