کینیڈا: 2 پاکستانی نژاد اونٹاریو لبرل پارٹی کے صوبائی امیدوار منتخب

ٹورنٹو (آن لائن)اونٹاریو لبرل پارٹی نے دو پاکستانی نژاد قیصر ڈار اور مظہر شفیق کو اگلے صوبائی الیکشن کے لیے آفیشل امیدوار منتخب کر لیا۔ کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو میں اگلے صوبائی الیکشن میں قیصر ڈار مسی ساگا ایرن ملز سے جبکہ مظہر شفیق اسکابورو سینٹر کے حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ دونوں امیدواروں کی نامزدگی کیلئے ان کے حلقوں میں الگ الگ پارٹی اجلاس منعقد ہوئے جن میں ان کے سیکڑوں حامیوں نے شرکت کی۔قیصر ڈار اور مظہر شفیق نے کہا کہ ہم اونٹاریو لبرل پارٹی کی جانب سے ایک نیا دور شروع کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔