اوٹاوا(آئی این پی )کینیڈا کی لبرل پارٹی نے تین بھارتی نژاد امیدواروں روبی ڈھلہ ، چندرا آریہ اور ویرش بنسال کو کینیڈا کی وزات عظمی کی دوڑ سے باہر کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق بھارتی اور کینیڈا کی ایس ایم ایز کی رپورٹ کے مطابق لبرل پارٹی کی قیادت نے ہندوستانی نژاد امیدواروں پر سکھ مخالف جذبات، ہم جنس پرستی اور بھارت کی غیر ملکی مداخلت کی حمایت کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔